ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منظور نظر کی سنی گئ
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے لئے موصول37درخواستوں کا قواعد و ضوابط کے تحت جائزہ لیا گیا،
36کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی جس میں پیٹرول پمپس، میرج ہالز، کمرشل سنٹرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ودیگرشامل تھے جبکہ ایک ریسٹورنٹ کو نقشہ منظور ہوئے بغیر کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے پر فوری سیل اور درخواست کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔
سیکرٹری ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میاں اعجاز اقبال نے تمام درخواستوں بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ہدایت کی کہ کمرشل اداروں کے بائی لاز کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور تمام محکمے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کمرشل عمارت کے نقشے کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل بلڈنگز کے نقشوں کی منظوری پارکنگ سے مشروط رکھی جائے جبکہ نقشہ منظوری سے قبل تعمیرات شروع کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں۔
انہوں نے نقشہ منظوری سے قبل تعمیرات کو بلڈنگز انسپکٹرز کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگز انسپکٹرز اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق، میاں سجاد علی، ایکسین ہائی ویز محمد شفیق، محکمہ بلڈنگ، انڈسٹریز سمیت دیگر محکموں کے نمائندے موجود تھے۔