21 لاکھ روپے کی خردبرد میں اشتہاری مجرم گرفتار کروا دیا

رحیم یارخان :تھانہ صدر فرنٹ ڈیسک سٹاف نے 21 لاکھ روپے کی خردبرد میں اشتہاری مجرم گرفتار کروا دیا،

پولیس نے حراست میں لے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

گزشتہ روز تھانہ صدر رحیم یارخان فرنٹ ڈیسک پر موجود پی ایس اے محمد کامران مستوئی ڈیوٹی پرموجود تھے کہ اسی دوران ایک شخص جس کا نام رفیق تلونی کرایہ داری کے اندراج کی غرض سے اس کے پاس آیا،

پی ایس اے کامران مستوئی نے دوران اندراج کرایہ داری سائل کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا تو وہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں 21 لاکھ روپے کے خرد برد کے مقدمہ نمبر 585/23 بجرم 489 ایف کا ریکارڈی و اشتہاری مجرم نکلا جس پر پی ایس اے نے فوری طور پر اسے حکمت عملی کے تحت تھوڑی دیر کے لیے روکا اور پولیس کو طلب کرتے ہوئے اسے گرفتار کروا دیا،

پولیس تھانہ اے ڈویژن مجرم اشتہاری کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button