پولیس تھانہ صدر رحیم یار خان کا بدکاری کے اڈوں پر چھاپے
رحیم یار خان:پولیس تھانہ صدر رحیم یار خان کا بدکاری کے اڈوں پر چھاپے،07خواتین سمیت 12ملزمان گرفتار۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل زبیر بنگش کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدررحیم یار خان محمد یٰسین کی اپنی ٹیم کے ہمراہ قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
پولیس تھانہ صدر رحیم یارخان نے مخبر کی اطلاع پر پیر شہیداں کے علاقہ میں موجود قبحہ خانہ پر ریڈ کیاجہاں جسم فروشی کرنے والی 04خواتین اور بدکاری کرنے والے04افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر کے کاروائی شروع کردی۔بعد ازاں پولیس نے خیر پور کھڈالی میں موجود قبحہ خانہ پر ریڈ کیا اور بدکاری کرنے والے04افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر کے کاروائی شروع کردی۔