اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا,پیپلز لائیرز فورم

رحیم یارخان :پیپلز لائیرز فورم نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کا عدم اعتماد ووٹنگ کی بجائے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

ضلعی صدر پیپلز لائیرز فورم مرزاامین خان کی قیادت میں ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم جام شکیل احمد بوبرہ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام غوث خان کورائی،

آغا عامر کورائی،چوہدری طارق نسیم دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ضلعی صدر پیپلز لائیرز فورم مرزاامین خان نے کہا کہ عمران خان نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے غیر آئینی طریقہ استعمال کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اسکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

جبکہ انکے ساتھ دیگر معاونین کے خلاف بھی کاروائی ضرورہو انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے جس سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے نیازی اپنا بستربوریا سمیٹیں اورچلتے بنیں کیونکہ اسکی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے اوراس کی آخری پنا اڈیالہ جیل ہے

مرزاامین خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمہوری اقدارکے تحت پارلیمنٹ کی بادستی پر یقین رکھتے ہیں کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبو ل نہیں کیا جائے گا غیر آئینی اقدام کی وجہ سے ملکی حالات مزید خراب ہو نے کا اندیشہ ہے جسکی ذمہ داری نیازی پر ہوگئی۔
پیپلز لائیرزفورم کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت نہایت عقیدت واحترام سے منایا ڈسٹرکٹ بار میں ضلعی صدر پیپلز لائیرز فورم مرزاامین خان نے ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم جام شکیل احمد بوبرہ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام غوث خان کورائی،آغا عامر کورائی،چوہدری طارق نسیم دیگر کے ہمراہ دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اورسابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،

اس موقع پر مرزاامین خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو ایشاء کے وہ عظیم لیڈر تھے جس کا کردار اورجرات آج بھی عالمی برادری کو حیرت میں مبتلا کئے ہوئے ہے،

عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی ہمیشہ بہادری اورجوانمردی سے کی،شہید بھٹو نے پاکستان کی خود مختاری،جوہری پروگرام،مضبوط دفاعی صلاحیت کیلئے ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے سنجیدہ اورجمہوریت پسند طبقے عام آدمی کی آواز ہمیشہ شہید بھٹو رہے ہیں اوررہیں گے،ایوان اقتدار سے تختہ دار تک شہید بھٹو کی وطن سے وفاداری اورقوم کے حقوق کیلئے جنگ کا انمٹ باب ہے،قوم میں غیرت اوراپنے وقار کا جذبہ پیدا کرنے میں پیپلز پارٹی کا کردار ہمیشہ تاریخ کا سنہراباب رہے گا۔
پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کریں گے،بے ضمیر بکاؤسیاست دان اوران کے بیرونی آقا نہیں،ضمیر فروش اورغدار سیاستدانوں نے پاکستان کوغیر ملکیوں کے حوالے کردیا تھا

اب کپتان بیساکھیوں کے بغیر واضح اکثریت حاصل کرے گاان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان سید ذوالفقار حیدرشاہ،ضلعی صدر انصاف لائیرزفورم ملک مدنی کھوکھر،ضلعی نائب صدرمخدوم سید فہد اقبال،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ فرخ غازی ضلعی نائب صدورغلام جیلانی دھریجہ،یوسف خان چانڈیہ اوراحمد نقاش خٹک ایڈووکیٹس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ کپتان عمران خان کی جدوجہد سے قوم کو شعورملا ہے اوریہی وجہ ہے کہ اب وہ ڈٹ کر حق اورسچ کے ساتھ کھڑے ہیں قوم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اورنہ ہی کسی بیرونی قوت کوملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیاردیں گے

سیاسی مخالفین نوشتہ دیوارپڑھ لیں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی ملک کی ناؤ کو پار لگائے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاست کو جس طرح آلودہ کیا اس کی پوری قوم نے یک زبان ہوکر نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اس کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button