رحیم یارخان :شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب اور پریڈ
رحیم یار خان : 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پرشیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب اور پریڈ کا انعقاد کیا گیا

پرچم کشائی تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین اور قائم مقام میڈیکل سپرینٹینڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر تھے۔

پرچم کشائی تقریب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس احمد ,ڈاکٹر عنمبر,سسٹر نصرت,عمران ارشد,غلام سرور سیکورٹی سپروائزر ,سپروائزر فضل سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔

پرچم کشائی تقریب کا آغاز سلامی اور پریڈ سے کیا گیا ۔ پریڈ و سلامی شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے دی جس کی قیادت غلام سرور سیکورٹی سپر وائزر نے کی مارچ پاس اور سلامی کے بعد قائم مقام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین اور قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیرنے پرچم کشائی تقریب میں پرچم بلند کیا اور بعد ازاں ملک پاکستان کی سلامتی ,امن اور خوشحالی اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔دعاکے بعد اس پروقار تقریب کا اختتام کیا گیا




