پولیس کا بھوک سے نڈھال بچوں کی پکار راشن اور نقدی سے مدد کی

رحیم یارخان:پولیس کا بھوک سے نڈھال بچوں کی پکار پر فوری ریسپانس راشن اور نقدی سے مدد کی، ترنڈہ سوائے خان کے مقامی سکول میں بچوں کے رونے پر ٹیچر نے پوچھا تو پتہ چلا بھوک کی وجہ سے پیٹ میں درد ہے۔

 ترنڈہ سوائے خان کے مقامی سکول کے کلاس روم میں دو بچوں کے رونے پر ٹیچر کے دریافت کرنے پر دو بچوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں کچھ کھانے کو نہیں اور وہ بغیر کچھ کھائے سکول آئے جس پر اب پیٹ میں درد ہو رہا ہے جس پر سکول ٹیچر نے پولیس کو پکار 15 پر اطلاع دی جس پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ترنڈہ سوائے خان پولیس چوکی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر اویس غنی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ راشن کا انتظام کر کے سکول پہنچے اور بچوں کو ہمراہ لے کر ان کے گھر پہنچے اور ان کی والدہ کو اشیاء خورد و نوش دیں،

اس موقع پر اے ایس آئی اویس غنی نے گھر کی حالت دیکھتے ہوئے اپنی جیب میں موجود رقم بھی اس خاتون کو دے دی تاکہ وہ اپنے دیگر اخراجات پورے کر سکیں،

جس پر خاتون نےان کا شکریہ ادا کیا پولیس کی جاری اس کار خیر کے ساتھ مخیر حضرات، آسودہ حال افراد اور فلاحی تنظیموں سے جڑے افراد کو اپنی ہمسائیگی اور گرد و پیش میں ضرورت مندوں کی خود شناخت کرتے ہوئے مدد کی اشد ضرورت ہے تاکہ سفید پوش اور شرم کی وجہ سے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلا سکنے والے طبقہ کو اس مشکل صورت حال میں سہارا دیا جا سکے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button