رحیم یارخان : 11اگست سے قبل مندر تعمیر و توسیع کو مکمل کرلیا جائے،کامران مائیکل
رحیم یار خان :سینیٹر و صدر منارٹی ونگ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کامران مائیکل ،جنرل سیکرٹری ایم پی اے رمیش سنگھ آڑوڑا ،پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ نے گذشتہ روز بھونگ میں متاثرہ مندر کا دورہ کیا
اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ ن سردار ارشد خان لغاری ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمد ارشد،حاجی محمد ابرہیم،سابق ایم پی اے کانجی رام ،بابو لیلارام ودیگر ان کے ہمراہ تھے،
وفد نے بھونگ میں متاثرہ مندر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے جاری تزئین و آرائش کے کاموں بارے بتایا کہ 11اگست سے قبل مندر تعمیر و توسیع کو مکمل کرلیا جائے ،
اس موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر و صدر منارٹی ونگ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کامران مائیکل،جنرل سیکرٹری ایم پی اے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی طرف سے سانحہ پر گہرے غم اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی برادری سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آئندہ شر پسندی کے واقعات کی روک تھام کے لیے عمران خان کی حکومت اقدامات اٹھائے گی اور اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی،
انہون نے کہا کہ کوئی بھی مذہب ہو کوئی بھی عقیدہ ہو سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتی برادری کی ترجمانی کے ہے،
11 اگست اقلیتوں کے دن کو سب ایک ساتھ مل کر منائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ مقامی افراد سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حملے کے دوران ہندؤ برادری کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایا ہے،
قبل ازیں سینیٹر و صدر منارٹی ونگ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کامران مائیکل ،جنرل سیکرٹری ایم پی اے رمیش سنگھ آڑوڑا ،پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ نے بھونگ میں نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سردار ارشد خان لغاری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمد ارشد،حاجی محمد ابرہیم،سابق ایم پی اے کانجی رام ،بابو لیلارام نے انہیں علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا