رحیم یارخان:پولیس نے لیڈی سمگلر کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا
ضلع رحیم یارخان میں بطور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خدمات سرانجام دینے والے چوہدری محمد اصغر گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے، انہوں نے اپنی سروس کا آغاز بطور کنسٹیبل سال 1982 سے کیا اور ذاتی قابلیت اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت کے باعث ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے عہدے پر پہنچے، اس دوران انہوں نے ضلع رحیم یارخان کے مختلف تھانہ جات پر بطور ایس ایچ او بھی خدمات سرانجام دیں، ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس اور ایس پی انوسٹی گیشن آفس سمیت مختلف مدات کے افسران و اہلکار انہیں الوداع کرنے کے لیے ان کے آٖس پہنچے جن میں سینئر انسپکٹر سرفراز تارڈ، چوہدری غلام دستگیر، ریڈر ٹو ڈی پی او محمد منظور ملک، او ایس آئی محمد صدیق، انچارج سکیورٹی حسین رضا نظامی، پی آر او ٹو ڈی پی او سیف ولی وینس، ایس ایچ او ائیر پورٹ مزمل اسحاق، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعجاز، نائب سکیورٹی انچارج غضنفر نواز باجوہ، انچارج گیٹ گارڈ عبدالحمید بلوچ و دیگر شامل تھے، جنہوں نے ڈی ایس پی کو گلدستے پیش کیے، پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں محکمانہ پروٹوکول کے مطابق سرکاری گاڑی پر گھر کے لیے روانہ کیا تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر تمام افسران و اہلکار فرداً فرداً انہیں ملے اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ جس پر رخصت ہوتے ہوئے انہوں نے دوران سروس بہترین تعاون پر افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس نے لیڈی سمگلر کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ یہ کامیاب کارروائی تھانہ سٹی صادق آباد کے اے ایس آئی عمر محمد نے سر انجام دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں سر انجام دے رہی ہے۔
پولیس نے دوران گشت و تفتیش 3 ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمات درج کر لیے، سب انسپکٹر محمود حسین، اے ایس آئیز آصٖف ندیم اور سیعد خان کی کامیاب کارروائیاں،
پولیس نے مختلف مقامات سے دو منشیات فروشوں کو چرس اور افیون فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، تھانہ پکا لاڑان اور تھانہ سٹی خان پور میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔
پولیس کا کامیاب چھاپہ ملزم 500 پتنگ م دھاتی ڈور و دیگر سامان سمیت گرفتار۔ تھانہ سٹی صادق آباد کے سب انسپکٹر حافظ نورالدین زنگی شاہ نے حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔