China Plane Crash – چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار، 133 مسافر تھے سوار
China Plane Crash چین میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے ۔ چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ کریش ہوگیا ہے ۔ حادثہ کے وقت Boeing 737 میں کل 133 مسافر سوار تھے ۔ چین کی میڈیا کے مطابق حادثہ ساوتھ چائنا سی میں پیش آیا ہے ۔ حادثے میں کتنے لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں یا کتنے زخمی ہوئے ہیں ، فی الحال اس کی کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔ چین کی سرکاری میڈیا نے بھی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ جائے واقعہ پر راحت اور بچاو کا کام کیا جارہا ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق طیارہ جنوبی صوبے گوانگشی میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔ جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے ، اس علاقہ میں بھیانک آگ لگ گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔
رحیم یارخان ڈیسک