رحیم یارخان:کورونا وائرس ڈاکٹر سمیت 27 افراد میں تصدیق ہوگئی

رحیم یارخان() کورونا وائرس میں مبتلا 65 سالہ شخص دم توڑ گیا‘جان بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی‘گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران دو ڈاکٹر سمیت 27 افراد میں تصدیق ہوگئی۔

 محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے‘

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ڈاکٹروں سمیت 27 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں ورثاء کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔وائرس سے متاثرہ تھلی چوک کا رہائشی 65 سالہ گل خان دم توڑ گیاجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 252 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مریضوں کی لسٹ میں وائرس سے متاثرہ افراد میں محمد اکرم‘حنا علی‘ نصیر احمد‘محمد احسن‘ڈاکٹر سعد شیر‘ڈاکٹر محمد ندیم‘گل جہاں زیب‘اقراء حمید‘محمد شاہد ضیاء‘صباء شاہد‘غلام مجتبیٰ‘نظام دین‘غلام نبی‘حنا سرور‘ارشاد حسین‘عبدالحمید‘عبدالجباد‘ محمد رفیع‘سمیرا ہمایوں‘سراج احمد‘امنہ بی بی‘ غلام مصطفی‘کلثوم بی بی‘ سکینہ بی بی‘محمد شفیع‘غلام مصطفی اور منشا کے نام شامل ہیں۔

محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 6049جبکہ صحت یاب ہونے والے 5567 افراد ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button