مفت سرکاری سولر سسٹم کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپریل میں صوبے میں 50 ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

منصوبے کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو ایک کلو واٹ کا سولر سسٹم ملے گا جس میں دو سولر پینل، ایک بیٹری، ایک انورٹر اور تاریں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سولر سسٹم پنکھوں، لائٹس اور چھوٹی موٹروں کو بجلی فراہم کرسکتا ہے اور اس کی لیتھیم آئن بیٹری کے ساتھ 16 گھنٹے تک بیک اپ فراہم کرتا ہے۔ سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت شمسی نظام کی تنصیبات کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ دستاویزات کے مطابق اس منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اہل گھرانے:

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ بجلی چوری ، میٹر ٹمپرنگ ، یا کسی بھی دیگر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث گھرانے اس اسکیم کے لئے نااہل ہوں گے۔ صرف وہ لوگ جو ماہانہ 100 یونٹ سے کم استعمال کرتے ہیں اہل سمجھے جائیں گے۔

:درخواست دینے کا طریقہ

اہل گھرانے اپنا بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج سکتے ہیں۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) یہ معلومات حاصل کرکے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کو ارسال کرے گا۔ اعداد و شمار کی تصدیق کے بعد پی آئی ٹی بی سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے حتمی فہرست ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرے گا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ توانائی کو منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button