پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن ،دو مغوی بازیاب,ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان: پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن ،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مغوی بازیاب خطرناک ڈاکو ہلاک
ترجمان پولیس سیف وینس کے مطابق بازیاب مغویان آصف اور بلال کو 24-09-26 کو ٹریپ کے ذریعے صادق آباد سے اغواء کیا گیا تھا پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں مغویان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کوش کے نام سے ہوئی ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف ،سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں،ہلاک ڈاکو اغواء برائے تاوان ،پولیس پر حملوں ،ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا
ہلاک ڈاکو بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت ،شہید سب انسپکٹر رانا رمضان پر دوران ڈیوٹی حملے کا پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم تھا آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سندھ کے موضع پکاچانڈیہ سے متصل سرحدی علاقے میں کیا گیاپولیس کو بلٹ پروف ،بکتر بند گاڑیوں ،ایلیٹ کمانڈوز، اور بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں خطرناک ڈاکو نادر کوش ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، ساتھی فصل کماد میں فرار ،پولیس کی بھاری نفری کا تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے سرچ آپریشن، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری کامیاب آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے صادق آباد،ایس ایچ او بھونگ ،سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،
کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی پولیس ٹیم کو شاباش ،پولیس کچہ میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کریمنلز کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے