آر پی او بہاولپور کے اردل روم کے دوران افسران و اہلکاران کی اپیلز و شوکاز نوٹسز
ریجن بہاولپور میں احتساب کا عمل جاری،آر پی او بہاولپور کے اردل روم کے دوران متعدد افسران و اہلکاران کی اپیلز و شوکاز نوٹسز کی سماعت

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین کی زیر صدارت آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران و اہلکاروں کے مختلف محکمانہ امور اور اپیلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اردل روم کے دوران دو نوکری سے برخاست ہیڈ کانسٹیبلز کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں، جن پر دورانِ ڈیوٹی غفلت برتنے کے باعث ملزمان کے فرار ہونے کا الزام تھا۔دو نوکری سے برخاست کانسٹیلز کریملز ایکٹیویٹیز میں ملوث تھے کی اپیلز مسترد ہوئیں۔
دو کانسٹیبلز اسپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری پر نوکری سے برخاست تھے غیر تسلی بخش جواب دینے پر اپیلز مسترد کر دی گئیں۔
چھ کانسٹیبلز مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے نوکری سے برخاست ہوئے تھے کی اپیلز مسترد ہوئیں۔ تاہم، تسلی بخش جواب دینے پر ایک کانسٹیبل کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا، جبکہ ایک سب انسپکٹر کو بھی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا۔
مزید برآں، ایک انسپکٹر کی ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس کی سماعت کے بعد سنشور (Censure) کی سزا دی گئی۔
اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔






