رحیم یار خان میں یونی لیور کی جانب سے پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
رحیم یارخان :یونی لیور پاکستان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اشتراک سے اپنے فیکٹری اسٹیٹ گراؤنڈ، رحیم یار خان میں ”پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ 2026“ کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں مقامی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی اور یکجہتی و کمیونٹی جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔”

کھیلوں کے ذریعے امن کا فروغ“کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں معاشرے کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا،

جن میں یونی لیور پاکستان، ڈسٹرکٹ پریس کلب، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس، رحیم یار خان چیمبر، ڈسٹرکٹ بار، شیخ زید ہسپتال اور پاک فوج شامل تھے۔

اس موقع پر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ولید احمد نے کہاکہ ”جب مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں تو اس سے مضبوط اور پائیدار کمیونٹیز کی بنیاد پڑتی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اسی اتحاد اور مشترکہ مقصد کی عکاسی کرتا ہے جو بامعنی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔

“تقریب میں شرکاء اور حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسے مشترکہ اقدامات ضلع بھر میں یکجہتی اور مثبت سماجی روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
یونی لیور پاکستان کے فیکٹری ہیڈ، اسد تقی نے اس موقع پر کہاکہ ”پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ رحیم یار خان میں مثبت سماجی روابط کے فروغ کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یہ دیکھ کر حوصلہ افزا ئی ہوئی کہ ضلع بھر کے ادارے کھیل کے ذریعے امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ یکجا ہوئے۔ یونی لیور پاکستان ایسے علاقوں میں بامقصد اقدامات کے ذریعے کمیونٹیز کی معاونت اور ان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔“
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن میاں عامر شہباز نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ”کھیل ایک مثبت ماحول پیدا کرتے ہیں جو امن اور اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ ہم یونی لیور پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں، جس نے رحیم یار خان میں ہم آہنگی اور تعمیری سرگرمیوں کا مضبوط پیغام دیا ہے۔“
پیغامِ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیاب تکمیل یونی لیور پاکستان کی جانب سے سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور رحیم یار خان کی مجموعی ترقی کے لیے ایک اور مثبت قدم ہے






