کچہ بنگلہ اچھا میں لنڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہد لنڈ بلوچ ہلاک

مقامہ ذرائع کے مطابق لُنڈ گینگ کا سرغنہ شاہد لُنڈ آپسی قومی تکرار میں قتل ہوگیا شاہد لُنڈ کو عمر لُنڈ نے قتل کیا ہے واقع کچہ بنگلہ اچھا ضلع راجن پور کی حدود میں پیش آیا
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ کے خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم ترین کامیابی ملی ہے
رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں کچہ بنگلہ اچھا میں لنڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہد لنڈ مارا گیاحکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لنڈ کے سر کی قیمت 01 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم ترین کامیابی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دی
ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں، قتل ،ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری تھا،ہلاک ڈاکو کے خلاف رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں،


رحیم یار خان اور راجن پور پولیس گزشتہ 02 ماہ سے اس آپریشن کی تکمیل لئے کام کر رہی تھی،پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی، موثر حکمت عملی کے تحت اپنا ٹارگٹ حاصل کیا،

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button