ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی پولیس مقابلے میں مارا گیا
رحیم یارخان (ڈیسک )ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا،آر پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں ہوا جہاں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس مقابلہ شروع ہوا اور اس پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ،
لادی گینگ کا سرغنہ قتل،ڈکیتی ،اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ،خدا بخش خدی نے ایک دیہاتی رمضان کے ہاتھ پاوں کاٹ کر اسے قتل کیا تھا جس کی ویڈیو خوف و ہراس پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پروائرل کی گئی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا