تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں عوامی ریلیف اقدامات کا جائزہ

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں عوامی ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا گیا

Petroleum products
Petroleum products

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عالمی کشیدگی کے باعث معیشت دباؤ کا شکار، حکومت عوامی مفاد کے تحفظ کے لئے متحرک ہے ،امریکہ، اسرائیل اور ایران تنازع کے اثرات خطے سمیت پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے ۔

حکومت موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے ۔

موجودہ صورتحال میں کسی کو خود ساختہ کرایوں میں اضافہ یا مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ہنگامی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

عوامی مفاد کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز ، تاجر برادری حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ٹرانسپورٹ سروس فری کر دی گئی ہیں ۔

مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹرانسپورٹرز ، تاجر برادری کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور کرایوں یا مہنگائی میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی

اک نظر

Back to top button