چولستان ڈیزرٹ ریلی شاندار ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا

بہاول پور: 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر دلوش اسٹیڈیم ڈیراور چولستان کے مقام پر شاندار ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف گلوکار ابرار الحق اور فنکاروں ساجد ملتانی، شہزادی ارم سیال، میراب علی، سیف علی خاں اور چولستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور صحرائے چولستان میں سماں باندھ دیا۔
تقریب میں سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ کلچرل شو کی نظامت کے فرائض ٹی وی کمپیئر سمیرا مرزا اور ممتاز صحافی و سماجی کارکن ریاض بلوچ نے خوبصورت انداز میں ادا کئے۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور شیر اکبر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار اور سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق خطہ میں ٹورازم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی شاندار میگا ایونٹ ہے جس میں ریس کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور رنگا رنگ کلچر شو پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریلی کو بھی آئندہ ڈیزرٹ ریلی کا حصہ بنایا جائے گا۔معروف گلوکار اور سیاسی و سماجی رہنما ابرار الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی شاندار ایونٹ ہے۔ اس سے خطہ میں خوشحالی آئے گی اور اس علاقہ کی ثقافت کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب میں چیئرمین ٹورازم ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ نے بھی خطاب کیا۔

اک نظر

One Comment

  1. certainly like your website however you have to test the spelling on quite a few of your posts. Many of them are rife with spelling problems and I to find it very troublesome to tell the reality then again I’ll certainly come back again.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button