گلزار ڈھلوں نے شہری سے لاکھوں روپے کی رقم ادھار لے کر واپسی سے انکاری ہوگیا

Gulzar Dhilon
Gulzar Dhilon

رحیم یارخان:بشیر رائل گارڈن میں پارٹنر شپ کا جھانسہ دے کر نوسرباز ملزم گلزار ڈھلوں نے شہری سے لاکھوں روپے کی رقم ادھار لے کر واپسی سے انکاری ہوگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی،شہری نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

رحیم یارخان کی تحصیل خانپور کے موضع لاٹکی کے رہائشی شہزاد احمد نے بتایا کہ نوسرباز ملزم گلزار ڈھلوں سے اسکے دیرینہ تعلقات تھے جو ایک سال قبل اس کے پاس آیا اور کہا کہ میرا پراپرٹی کا کاروبار ہے اور حالات ٹھیک نہیں ہے

میں نے بشیر رائل گارڈن میں پارٹنرشپ کی ہے جس کیلئے مجھے 10لاکھ روپے کی سخت ضرورت ہے

جیسے میں نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہ ہیں تو نوسرباز ملزم گلزار ڈھلوں نے کہا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں آپ ایڈوانس سیلری نکلوا کر مجھے رقم دے دیں بہت جلد آپکو رقم واپس کردونگا اور منت سماجت کرنے لگا،

مدعا علیہ شہزاد احمد نے ایڈوانس رقم 6لاکھ 50ہزار روپے نکلوا کر ملزم گلزار ڈھلوں کو روبرو گواہان دیدی جس نے 2ماہ میں رقم واپس کرنے کا کہا مقررہ وقت پر ہمراہ گواہان سید غلام مصطفیٰ امجد بخاری ایڈووکیٹ اور احمد زبیر کے ہمراہ بشیر رائل گارڈن رقم کے حصول کیلئے پہنچے تو نوسرباز ملزم گلزار ڈھلوں نے دو ماہ وقت لیا اور کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر رقم واپس کردونگا،

دو ماہ بعد مورخہ 23-01-2020کو رابطہ کیا مگر ملزم نے کوئی خاطر خواہ جواب نہ دیا لیت لعل سے کام لیتے ہوئے مورخہ 28-02-2020کا چیک نمبری 00000009اکاونٹ نمبری 16747100086403چھ لاکھ روپے کا چیک دیدیا

جو مقررہ تاریخ پر بنک سے بوگس نکلا،نوسرباز ملزم کی جانب سے دیا جانے والاچیک بوگس نکلنے پر اس سے رابطہ کیا تو ملزم ادھار لی گئی رقم دینے سے صاف انکاری ہوگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا،ملزم کی دھمکیوں سے تنگ آکر مدعی شہزاد احمد نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button