عوام کو معیاری اور بہتر پینٹ کی فراہمی کمپنی کی ترجیح ہے، ڈی ایس ایم کی گفتگو

رحیم یارخان : پاکستان کے مشہور و معروف پینٹ برانڈ Nippon(نیپون) کے ڈی ایس ایم پنجاب (سیلز منیجر) وقار طارق اور ریجنل ملتان سیلز ہیڈ رانا افتخار کی رحیم یارخان آمد، ڈیلرز سے ملاقاتیں، کمپنی کی مختلف فرانچائز اور شاپس کے دورے کئے،

رحیم یارخان پہنچنے پر ڈی ایس ایم پنجاب وقار طارق کا سیلز آفیسر غضنفر عباس اور رئیس عقیل نے پرتباک استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے،

بسم اللہ پینٹ ہائوس دڑی سانگی روڈ پہنچنے کے بعد  ڈی ایس ایم پنجاب وقار طارق نے سیلز آفیسرغضنفر عباس کی کوششوں سے پینٹرز حضرات  نیپون ٹیم سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

بعدازاں کینال کنٹری کلب میں نیپون ڈیلرز میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیلرزرئیس عقیل(بسم اللہ پینٹ)، میاں عبدالواحد(میاں کلرسینٹر)، رائو رضوان (نواب پینٹ) پاکستان پینٹ (لیاقت پور) شہزاد پینٹ (ترنڈہ) جاوید اقبال پینٹ (خانبیلہ) نے شرکت کی

اس موقع پر ملکی معیشت اور مارکیٹ میں بڑھتے مسائل کا باعث بننے والے کورونا وائرس میں بہتر کاروبار پر گفتگو کی گئی اور نیپون پیٹ کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور پالیسی پر غور و خوص کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس ایم پنجاب (سیلز منیجر) وقار طارق نے کہا کہ مزدور طبقہ کیلئے کمپنی کی طرف سے حوصلہ افزا اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے مزدور طبقہ کو بہتر اور بنیادی سہولتیں میسر آئیں گی،

کمپنی کا مقصد عوام کو پینٹ کی دنیا میں اچھے سے اچھے رنگ اور بہتر معیار فراہم کیا جائے جس سے ان کی آنکھوں کو ٹھنڈ اور سکون مل سکے،

2021 میں رحیم یارخان میں نیپون کی تشہیر اور شیئر کو بہتر کرنے پر رئیس عقیل اور سیلز آفیسر غضنفر عباس کی تعریف کی۔ اس موقع پر عثمان غنی، بابر ورند، شاہد علی، افتخار، سجاد، کاشف ورند، بلال راجپوت، اجمل سومرو، افضل سومرو، اسد لاہوری، استاد اسلم اور بابا اسلم بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button