چولستان میں نہروں کی بندش عوام کاہیڈقاسم وآلہ پرشدیداحتجاجی مظاہرہ

رحیم یارخان :خانپور کے نواحی علاقہ چولستان میں نہروں کی بندش عوام کاہیڈقاسم وآلہ پرشدیداحتجاجی مظاہرہ سندھ پنجاب پانی تنازع میں چولستان کو نشانہ مت بنایا جائے چولستان کے سینکڑوں چکوک کی زمینیں بنجر جبکہ جانورپیاس سے مرنے لگے لوگ نقل مکانی کرنے پرمجبورہو گئے چولستان کواسکے حصے کاپانی نہ ملاتوشاہراہیں ریلوے ٹریک بندکردینگے مظاہرین کی دھمکی

چولستان میں روہیلوں کا احتجاج
چولستان میں روہیلوں کا احتجاج

وزیراعظم وزیراعلی پنجاب وزیرابپاشی چولستان کی بندنہریں فوری کھلوانے کے احکامات دیں سینکڑوں چولستانی نمبرداروں کا حکومت سے مطالبہ

ہیڈقاسم وآلہ چولستان سے نکلنے والی نہریں سیون آر 6 آر اورون ایل کی بندش پر ہزاروں چولستانیوں نے شدیداحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چولستان کے سیاسی سماجی شخصیات حاجی مہرابراہیم فیروز مہرجام سوجھل عبدالرزاق پرہاڑ سکھی نمبرداراکبرمتوجہ نے کہاکہ سندھ پنجاب کے تنازع میں ہمیشہ کی طرح اب بھی چولستان کونشانہ بنایا جارہاہے

چولستان میں پانی کی بندش
چولستان میں پانی کی بندش

تحریک انصاف جسکی سرائیکی وسیب کے حقوق کی علمبردارکہلواتی ہے انکے ہوتے ہوئے چولستان کاحق ماراجارہاہے

وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت جوکہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بھی ہیں اوروزیراب پاشی محسن لغاری ان سب کے ہوتے ہوئے چولستان  میں پانی نہ ملنے سے جانورمررہے ہیں لوگ نقل مکانی پرمجورہیں ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ چولستان  میں نہروں کی بندش ختم کرکے ہمارےپانی کاپوراحق ہمیں دیا جائے ورنہ ہم اپنے جانوروں سمیت دھرنادیکرشاہراہیں اور ریلوے ٹریک بندکردینگے

چولستان میں مظاہرہ
چولستان میں مظاہرہ

اس موقع پر سینکڑوں چکوک کے نمبردارغلام حسین۔ اللہ ودھایا۔ سلیمان محمد شریف۔ عبدالعزیز۔سلیم اللہ ۔مٹومہر منظورشیخ۔ جیون ملک نبی بخش۔ ماکانازک حمیرمہر۔قادربخش۔ ہالہ فلک خیراللہ ۔بچایارفیق۔ حضوربخش پرہاڑرشیدکٹوال ۔جندوڈہ۔ربنوازبھٹی،عبدالغفورگل،محمد۔محمودگمنہ۔ احمد دین عطامحمدلاڑ۔ لطیف منگریہ پیربخش۔ وریام نواب فقیرعبدالحمیدشیرمحمدنہال اوربہادرخان بھی موجودتھے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button