آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق

آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق | Quraani ayaat

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق انتہائی مفید معلومات اس آیت کریمہ کے فائدے لکھنے کے لیے بشر کی طاقت کافی نہیں ہوسکتی،

شائد سمندر کی سیاہی اور جہان کے درختوں کی شاخوں کے قلم بھی کافی نہ ہوں اس عظیم الشان دریا سے کچھ قطرے لیکر سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔

خاصیت: سنگین سے سنگین مقدمہ کے لیے خاص پیشی کے دن سوالاکھ مرتبہ اس آیت کا ختم کرانا اکسیر اعظم کا حکم رکھنا ہے۔

ترکیب ختم کی یہ ہے کہ گیارہ آدمی وضو کریں ،سب کے سب روبہ قبلہ بیٹھیں۔ ایک نہایت سفید کپڑے پر شمار دانے رکھے جائیں، شمار دانے خواہ بادام ہوں یا املی کے بیج ہوں یا جوکچھ ہو ،

الغرض پاک چیز ہو،لوبان کی دھونی سے مکان معطر کیاجائے پہلے ہر ایک شخص گیارہ گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھے الھمہ صل علی محمد مفتاح الرحمتہ والنصرہ والجنتہ وبارک وسلم پھر گیارہ گیارہ مرتبہ یہ آیت شریف پڑھیں ۔

نصرمن اللہ وفتح قریب وبشرا المومنین اس کے بعد ہردانہ پر ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر سوالاکھ کی گنتی پوری کریں جب ختم پورا ہو،

گیارہ گیارہ مرتبہ وہی درود پڑھاجائے اور گیارہ گیارہ دفعہ آیت نصرمن اللہ پڑھ کر پندرہ منٹ مقدمہ کی فتح کے لیے دعا نہایت عاجزی وانکساری سے مانگی جائے ،

کم سے کم مقدمہ کے دوران میں تین ختم کیے جائیں ،اللہ کی ذات عالی سے پوری امید ہے کہ بالضرور مقدمہ حسب مرضی ہوگا۔

آیات قرآنی اور کلام ربانی
خاصیت: ایک کورے مٹی کے برتن پر سات مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر پانی یا عرق سے بسم اللہ کے نقش کو دھوکر نہارمنہ مریض کو پلانا اکیس دن میں بالکل ہر ایک طرح کے مرض کو خداکے فضل سے دور کرتا ہے۔

سورہ فاتحہ
الحمد شریف خاصیت
سخت سے سخت مرض ناسور ،گٹھیا ،وجع مفاصل ،مرگی، درد سر وغیرہ کے لیے فجر کی سنتوں کے بعد فرضوں سے پہلے اکتالیس مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی میم کو الحمد کے لام سے ملاکر پڑھنا،

پھر کسی شے پر دم کرکے وہ پانی یا عرق وغیرہ مریض کو پلانا نہایت مفید اور مجرب ہے۔

خاصیت: اگر کسی مصیبت یا آفت یا بیماری وغیرہ کے لیے گیارہ ہزار مرتبہ صرف آیت کریمہ ایاک نعبدو ایاک نستعین سات دن تک برابر پڑھنا ،اس آیت کریمہ کی برکت سے خدا فتح دے گا۔

خاصیت: اگر کسی کام میں باہم رائیں مختلف ہوں اور کسی ایک رائے کو ترجیح نہ ہوتی ہو ، ضرورت مند شخص رات کو دوہزار دفعہ صرف آیت کریمہ اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضالین پڑھ کر سورہے،

ان شااللہ تعالیٰ صبح کو بہتر رائے اور سیدھی اور سچی رائے خیال میں آئے گی اور سیدھا راستہ نظر آئے گااور کوئی اختلاف باقی نہ رہے گا۔

اطلاع: الحمد شریف بڑا زبردست خزانہ ہے ،لاکھوں مریضوں کا علاج اس میں موجود ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ کسی گائوں کے چوہدری کو بڑے زہریلے سانپ نے کاٹ لیا،

گائوں والے ایک گروہ صحابہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے سردار کو سانپ نے کاٹا ہے، آپ چل کر دم کریں یہ سن کر ایک شخص صحابی مریض کے پاس گئے اور تین مرتبہ الحمد شریف پڑھ کر مریض پر دم کردیا فوراً سانپ کازہر جاتا رہا، مریض تندرست ہوگیا۔

آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق
Sanp ka katna

دوسری حدیث میں ہے کہ کسی گائوں میں ایک دیوانہ تھا جو لوگوں کو پتھر مارتاتھا، گھر والوں نے اسے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا،

اتفاق سے ایک دن ایک صحابیوں کی جماعت کا وہاں سے گزر ہوا ،اس مریض دیوانے کے گھروالے ان کے پاس آئے اور اپنے دیوانے کا علاج کرانا چاہا، ایک صحابی دیوانہ کے پاس گئے اور تین دفعہ الحمد شریف پڑھ کر دیوانہ پر دم کیا۔ فوراً وہ دیوانہ اچھا ہوگیا،

لوگو! آج بھی اس کلام میں وہی تاثیر موجود ہے مگر مسلمانوں کی زبان میں وہ تاثیر باقی نہیں رہی،

صحابیوں کا سینہ دل و دماغ زبان ہر ایک چیز حضور سراسرنور علیہ الصلوات اللہ کی زیارت سے منور اور مزکی و مطہر ہوچکا تھا،

آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق | Quraani ayaat

آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق | Quraani ayaat
ROHANI ELAJ ONLINE

صحابہ کو کسی چلہ کی ضرورت نہ تھی، ہمیں وہ لازوال دولت میسر نہیں ہے،اس لیے ہمیں ہر ایک عمل کی زکوٰۃ اداکرنے کی ضرورت ہے۔

الحمد شریف کی زکوٰۃ کا طریقہ
الحمد شریف کی زکوٰۃ کا طریقہ یہ ہے کہ عامل گیارہ روزے متواتر رکھے، سحری میں اور افطاری میں کھانا جو کی روٹی جو کھانا سردار مرسلین رحمت اللعالمین ﷺ کا تھا کھائے ۔ روزہ طیبہ مدینہ کی کھجور یا آب زمزم سے افطار کرے ۔

اس گیارہ روزے کے عرصہ میں ایک لاکھ دس ہزار باوضو وبقبلہ بیٹھ کر الحمد شریف بسم اللہ کے ساتھ پڑھے ،ہرروز دس ہزار مرتبہ پڑھنے سے گیارہ روز میں ایک لاکھ دس ہزار مرتبہ پورا ہوجائے گا۔ گیارہویں دن جب ختم پورا ہو تو فوراً مرگی والے یا دیوانے مجنوں پر دم کرے،

اگر مریض وہاں موجود نہ ہو تو پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے بحمد للہ فوراً مریض تندرست ہوگا۔ مرگی اور جنون اور سارے لاعلاج امراض کے لیے یہ عمل نہایت مجرب ہے۔

خاصیت: دولت کی ترقی کے لیے ایک سو اکیس مرتبہ الحمد شریف معہ بسم اللہ کے پڑھنا عشا کی نماز کے بعد نہایت مفید ہے۔

آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق | Quraani ayaat

مگر جس وقت صراط الذین انعمت علیھم پر پہنچے تب اتنا جملہ تین دفعہ کہے، مثل داود وسلیمان ویوسف علیھم السلام پھر غیر المغضوب علیھم ولا الضالین پڑھ کر الحمد شریف ختم کرے۔

اسی طرح ہر ایک دفعہ میں کہے ان شا اللہ تعالیٰ اکتالیس دن میں مال میں برکت تجارت میں ترقی ہوگی

اگر کسی کے اولاد نہ ہوتی ہو تو وہ شخص بھی اسی طرح عمل کرے مگر وہ بعد آیت صراط الذین انعمت علیھم کہے مثل ابراہیم ویعقوب علیھما السلام کا جملہ تین دفعہ کہے اور جس شخص کے اولاد ہو اور بیٹا نہ ہو انعمت علیھم کے بعد مثل زکریا علیہ السلام کا جملہ کہے ان شا اللہ ہر ایک شخص اپنی مراد کو پہنچے گا۔

یہ عمل نہایت زور اور بااثر ہے اور پڑھنے والا نہایت بھروسہ مضبوط باندھ کر خلوص نیت سے پڑھے بلاشک کامیاب ہوگا۔

آیات قرآنی اور کلام ربانی کے متعلق | Quraani ayaat

RAHIMYARKHAN

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button