طب نبویﷺ سارے جہان کی آفتوں سے خداکے فضل سے محفوظ رہنے کی دعا
طب نبویﷺ
جب روحانی طورسے حضور اکرم ﷺنے مختلف مرضوں کے علاج فرمائے ہیں ،حضور اکرم ﷺکا ارشاد ہے کہ حق تعالیٰ فرماتا ہے
وننزل من القرآن ماھو شفا ورحمتہ اللمومنین
خلاصہ: آیت قرآنی کل امراض کا علاج ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم سے والناس تک ایک ایک آیت
سارے جہان کے مرضوں کا کامل علاج ہے مگر پڑھنے والا پاک باطن ہونا مناسب ہے۔
حضور ﷺ کا پہلا رقیہ یا دعا
جو ہر مرض کے لیے نہایت مفید ہے جسے ابودائود نے اپنے سنن میں ابی دردارضی اللہ عنہ نے یوں روایت فرمایا ہے کہ فرمایا حضور اکرم ﷺنے کہ جو شخص خود بیمار ہو یا اس کا کوئی عزیز قریب بیمارہو وہ شخص یہ دعا پڑھ کر دم کرے۔
الھم انت ربنا اللہ الذی فی السما ءتقدس اسمک امرل فی السماء فاجعل رحمتک
فی الارض واغم لنا حولنا وخطایانا انت رب الطیبین انزل رحمتہ من عندک
وشفاء من شفاءک علی ھذا الوجر
اس دعا کو مریض کے سینہ پر جہاں درد ہو یا زخم ہو اس جگہ ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ یا پانچ یا سات یا گیارہ
مرتبہ پڑھ کر دم کرنا ان شاء اللہ مریض بہت جلد اچھا ہوگا۔ متواتر تین دن تک اس عمل کو کیاجائے ،
طب نبویﷺ
دوسرا روحانی رقیہ یا منتر یا دعا
جو عام طورسے ہر ایک بیماری کا علاج ہے مسلم شریف میں روایت ہے کہ
ایک وقت حضورﷺبیمارتھے ۔جناب جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور حضور ﷺپر دعا پڑھ کر دم کی۔
بسم اللہ ارقیک من کل شی ء یوذیک من کل نفس اوعین حاسد اللہ یشفیک باسم اللہ ارقیک
وضوکرنے کے بعد سات مرتبہ اس دعا کو پڑھ کر مریض پر دم کرنا ہر ایک مرض کے لیے نہایت مفید ہے
جس وقت یہ دعا پڑھی جائے تو پڑھنے والے کو مناسب ہے کہ مریض کے سینہ یا جس جگہ درد وغیرہ تکلیف
ہو ۔ہاتھ رکھے ۔
طب نبویﷺ
تیسرا روحانی اور پاک روقیہ
تمام آفتوں سے محفوظ رہنے کے لیے
اعوذ باللہ التامتہ من کل شیطان ھامتہ ومن کل عین الامتہ اعوذ بکلمات
التامات التی لایجاوز ھن برولافاجرمن شرمایدخل فی الارض ومن شرما
یخرج فیھاومن شرقین اللیل والنھار من شر طوارق الیل والنھار الا طارق
یطرق بخیر یا رحمن
اس دعا کو صبح کو تین دفعہ، شام کو تین بار پڑھنا سارے جہان کی آفتوں سے خداکے فضل سے محفوظ
رکھتا ہے ،عمل عجیب ہے چوتھا مبارک رقیہ تمام بلائوں سے محفوظ رہنے کے لیے حضرت انس نے
حضورﷺسے نقل فرمایا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم
جو شخص دس مرتبہ پڑھے گا وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجائے گا، جن میں جذام کی بیماری ،برص کے
داغ ،آسیب، بھوت ،پلید کا خلل بھی شامل ہے ، اس مبارک دعا کے پڑھنے سے ستر بڑی بڑی مہلک
بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
حضورﷺنے سرمیں سے کل تین کا نام ظاہر کیا ہے باقی ستاسٹھ (67) اور سخت سے سخت مرض ہیں جن سے اس دعا کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ محفوظ رکھتا ہے۔
پانچواں رقیہ یا دعا سارے امراض سے دور رہنے کے لیے
جناب رسول اللہ ﷺنے کہ جو شخص صبح کو تین دفعہ شام کو تین مرتبہ اس دعا کو پڑھے گا کوئی شدید مرض، اچانک بلا اسے نہ پہنچے گی۔ دعا یہ ہے :
بسم اللہ الذی لایضرہ مع اسمہ شیء فی السماء وھوالسمیع العلیم
ہر ایک مسلمان پر لازم ہے کہ صبح کی نماز کے بعد اور عشا کی نماز کے بعد ضرور تین مرتبہ اس دوا کو پڑھے۔#رحیم یارخان