تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

معاشرے کے تمام طبقات کو عید خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے عید الفطر کے موقع پر نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

rahim yar khan news

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسیران کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے رکن صوبائی اسمبلی نسرین ریاض گجر کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر کفالت بچوں سے عید ملی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے بچوں کے ہمراہ عید کا کیک بھی کاٹا اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً محروم بچوں اور قیدیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملک فاروق احمد نے عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں زیرِ علاج بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے، جس سے بچوں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید کے دنوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حافظ بابر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی نے عید الفطر کے موقع پر دارالامان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر آفیسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے تحائف مستحق خواتین اور بچوں میں تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور اور نادار طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور دارالامان میں مقیم خواتین و بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال یقینی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دارالامان میں رہائش پذیر خواتین اور بچوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے تاکہ وہ خود کو محفوظ اور باعزت ماحول میں محسوس کر سکیں

اک نظر

Back to top button