رحیم یارخان میں 3ارب روپے لاگت کی 32سکیموں پر کام جاری
رحیم یار خان :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کو اشیائے ضرور یہ کی قیموں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے
جبکہ رمضان بازار وں میں اشیائے رو زمرہ کی دستیابی ، معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل رحیم یار خان اور صادق آباد کے رمضان بازار وں کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے رمضان بازار وں میں کورونا ایس ا وپیز پر عملدرآمد سمیت اشیاءر و زمرہ کی دستیابی،معیار او رقیمتوں کا بغور جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے عوامی مطالبہ پر رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر عملہ کی تعداددُوگنی کرنے اور قبل از وقت پیکنگ بناکر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے سٹالز پر 1اور2کلو گرام کی پیکنگ بنا کر رکھی جائے تاکہ شہریوں کو قطار و انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے اوربروقت انہیں سٹالز سے چینی سمیت دیگر اشیاءضر وریہ فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی حفاظت کے لئے کور ونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ خریداری کے وقت سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاںگندم خریدار مراکز صادق آباد کا بھی دورہ کیا اور باردانہ کی ترسیل سمیت گندم کی آمد کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف بھی ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلع میں محکمہ بلڈنگ کے زیر نگرانی مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرائی جائے،
اس سلسلے میں تعمیراتی محکموں کی کارکردگی واضح طور پر نظر آنی چاہیے جبکہ فنڈز کے شفاف استعمال پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں محکمہ بلڈنگ کی زیر نگرانی ضلع میں مختلف سیکٹرز ہیلتھ ، ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ، غلہ منڈی فیز تھری، کیڈٹ کالج خانپور سمیت دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ بلڈنگ کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے فنڈز کے شفاف استعمال ، کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔
ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پر وگرام کے تحت مختلف سیکٹرز میں 3ارب روپے لاگت کی 32سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے87کروڑ روپے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ریلیز اور49کروڑ صرف کئے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ ماہ صیام میں بلا جواز اشیاءروز مرہ کی قلت یا مہنگائی کی روک تھام کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی واضح نظر آنی چاہیے۔
پرائس کنٹر ول مجسٹریٹس کے چھاپوں کا مقصد جرمانے کرنا ہی نہیں بلکہ مستقل بنیاد وں پر ناجائز منافع خوری اور بے جا مہنگائی پر قابو پانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹر ول مجسٹریٹس اپنی ذمہ دا ر یو ں کا احساس کریں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی اوور چارجنگ کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کریں تاکہ کسی گرانفروش کو صار فین سے زائد قیمت وصو ل کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 191انسپکشن کی اور32خلاف ورزیوں پر 1لاکھ سے زائد جرمانہ او ر1گرانفروش کے خلاف مقدمہ در ج کرایا۔