باراتیوں سے بھری بس اوور ہیڈ برج پر لگے بیرئیر سے ٹکرا گئی,بچہ جابحق
رحیم یارخان : ڈرائیور کی غفلت‘ باراتیوں سے بھری بس اوور ہیڈ برج پر لگے بیرئیر سے ٹکرا گئی‘ چھت پر سورا ایک بچہ موقع پر جان بحق‘ 15 افراد زخمی‘ 9 کی حالت تشویشناک ناک‘ ہسپتال منتقل‘ڈرائیور بس سمیت فرار۔
صادق آباد میں مسافر بس کو حادثہ ،بچہ جابحق 9مسافر زخمی@OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/2rAoB6pyL7
— رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ (@rahimyarkhannet) July 10, 2021
بنگلہ اچھا سے بارات بس میں سوار ہوکر بستی میواتی جا رہی تھی‘بس کی چھت پر کافی تعداد میں بچے بھی سورا تھے‘ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بس صادق آباد ہیڈ برج پر لگے بیرئیر کے نیچے سے گزرنے کی کوشش میں بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کی چھت پر سوار بچہ اسد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہو گئے‘ ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع پا کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے‘ ڈرائیور موقع سے بس سمیت فرار ہو گیا‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔