پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن کا مشترکہ بیج بکھیر برائے بحالی مسکن
رحیم یار خان: پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے صحرائے چولستان میں صحرائی نباتات کے بیج کا فضائی بکھیر کیا۔
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے منصوبہ برائے بحالی مسکن کا یہ مسلسل 24 واں سال تھا۔
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے منصوبہ برائے بحالی مسکن کا یہ مسلسل 24 واں سال تھا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان آرمی اس منصوبہ میں اہم ساتھی ہونے کے سبب صحرائی نباتات میں اضافہ کے لئے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کو ہر سال چھوٹا جہاز مہیا کرتی ہے۔
صحرائے چولستان، وسط ایشیاء سے ہر سال نقل مکانی کرنے والے ہوبارہ بسٹرڈ (تلور) کا پسندیدہ مسکن ہے۔
کاشتکاری، بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے مویشیوں نے مسکن کی حالت اس قدر خراب کر دی ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو مناسب مقدار میں مرغوب غذا نہ ملنے کی بنا پر جنگلی حیات اور ماحولیات میں تیزی سے تنزلی ہو رہی ہے۔
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے ماحولیات کا توازن بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا جو صحرائی نباتات کے بیج کے فضائی بکھیر سے ہی ممکن ہے۔
اس سال ہوبارہ بسٹرڈ کی پسندیدہ خوراک کے پودوں کے 177 کلوگرام بیج فضا سے بکھیرے گئے۔
اس طرح گذشتہ24 برسوں میں بکھیرے گئے کل 2789 کلوگرام بیج صحرائے چولستان پر بکھیرے جا چکے ہیں۔
مسکن کا سالانہ جائزہ حوصلہ افزاء اور نباتات کی بڑھتی ہوئی تقویت کی طرف مائل نظر آتا ہے۔ مسکنوں کی مکمل بحالی طویل کام ہے،
تاہم پاکستان آرمی کے مسلسل تعاون سے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان بگڑے ہوئے ماحولیاتی توازن کو درست کرنے اور جنگلی حیات کی نسلوں کی بحالی کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔