رحیم یارخان:تیزہواکے باعث پانچ سالہ کمسن بچہ جانبحق

رحیم یارخان:تیزہواکے باعث خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر پانچ سالہ کمسن بچہ جانبحق۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ظاہر پیر کا رہائشی 5سالہ محسن اپنے گھر کے صحن میں موجود تھا کہ اسی دوران چلنے والی تیزہوا کے باعث خستہ حال دیوار اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر محسن شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے انتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں محسن جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button