رحیم یارخان میں ڈاکو راج ،پولیس بے بس
رحیم یارخان اور نواحی علاقوں میں ڈاکو راج جاری‘ چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی تین بڑی وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات‘ نقدی لوٹ کر فرار‘ مزاحمت پر فائرنگ‘تشدد‘ میاں بیوی سمیت چار زخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ علاقہ مکینوں کا وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج‘ پولیس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی۔
ڈکیتی کی پہلی واردات محلہ ملانہ احمدپور لمہ کے رہائشی شان علی کے گھر پر ہوئی جہاں درجن بھر مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے چار تولے طلائی زیورات‘ 70ہزار کی نقدی چھین لی اور مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر شان علی کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔دوسری واردات بھی احمدپورلمہ کے علاقہ گلشن منور کے رہائشی عبدالصمد مزاری کے گھر پر ہوئی جہاں پر درجن بھر مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر داخل ہوئے‘ اہل خانہ کو یرغمال بناکر 16لاکھ کی نقدی‘ لاکھوں روپے مالیت کے 8تولے طلائی زیورات چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے عبدالصمد اور اس کی اہلیہ عاصمہ بی بی کو زخمی کرکے باآسانی موقع سے فرارہوگئے۔ تیسری واردات بھی احمدپور کے علاقہ محلہ ملانہ کے رہائشی ضیاء الدین کے گھر پر ہوئی جہاں درجن بھر مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اڑھائی تولے طلائی زیورات‘ 40ہزار کی نقدی چھین کر مزاحمت کرنے والے ضیاء الدین کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ بعدازاں گلشن منور کے رہائشی عبدالکریم مزاری کی قیادت میں مکینوں نے پے درپے ہونیوالی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کی ان وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کو گرفتارکیاجائے اور نقصان کا از