رحیم یارخان : خواتین 35تولے طلائی زیورات لوٹ کر رکشہ پر فرار

رحیم یارخان:نوکری کے حصول کیلئے آنیوالی خواتین نے گھر کا صفایا کردیا‘ 35تولے طلائی زیورات لوٹ کر رکشہ پر فرار۔

 دونامعلوم خواتین چرچ روڈ علامہ اقبال ٹاون کے رہائشی گورنمنٹ کنٹریکٹر جام فدا حسین کے گھر نوکری کے حصول کیلئے آئیں۔ اسی دوران گھر میں موجود خواتین کی مبینہ غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 35تولے طلائی زیورات چرا کر رکشہ پر سوار ہوکر باآسانی موقع سے فرار ہوگئیں۔معلوم پڑنے پر علاقہ بھر میں حفاظت کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے طلائی زیورات چرا کر فرار ہونیوالی نامعلوم خواتین کی تلاش شروع کردی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button