رحیم یارخان:موضع اکرام آباد علاقہ چھوڑ دیں ورنہ دوسری لڑکی صنم کو بھی اٹھا لیں گے
رحیم یار خان :ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود موضع اکرام آباد میں با اثر افراد نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی چند روز قبل انعم بی بی ولد مختیارقوم رانا موضع اکرم آباد بستی کھوکھراں کو ورغلا پھسلا کر پہلےاغواء کیا پھر گن پوائنٹ پر فرضی نکاح کر لیا اور اب ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ علاقہ چھوڑ دیں ورنہ دوسری لڑکی صنم کو بھی اٹھا لیں گے
موضع اکرام آباد کے رہائشی گلفام ولد مختیار قوم رانا بستی کھوکھراں کے رہائشیوں نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین بچے بھی شامل تھے
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ با اثر گروہ ارشاد ولد نصیر قوم کھوکھر نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے مقامی پولیس بھی ہماری بات نہیں سنتی اور با اثر افراد سے ملی ہوئی ہے ہماری وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلی عثمان بزدار، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، آر پی او اور ڈی پی او رحیم یار خان سے اپیل ہے کہ با اثر افراد سے ہماری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور ان کی طرف سے ملنے والی کھلی دھمکیوں کا فوری نوٹس لے کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ با اثر افراد ارشاد وغیرہ نے گذشتہ رات خوف حراس پھیلانے کی نیت سے ہماری بستی میں ملزمان بالا نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچوں اور بزرگوں اور خواتین میں شدید خوف حراس پیدا ہو گیا ہے اور ہمیں بار بار دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ زمینیں بیچ دو اور علاقہ چھوڑ دو حکام بالا سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر ہماری داد رسی کریں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔