چوک بہادرپور سمیت دیگر سنٹرز پر احساس کفالت پروگرام کرپشن کی نظر ہوگیا

رحیم یار خان : چوک بہادرپور سمیت دیگر سنٹرز پر احساس کفالت پروگرام کرپشن کی نظر ہوگیا‘راتوں رات امیر بننے کے چکر میں دوکانداروں نے سنٹرز پر آنیوالی خواتین سے ایک ہزار سے دو ہزارکٹوتی شروع کررکھی ہے‘ ریٹیلرز کا آپس میں بھی ایکا ہے۔

حکومت کی طرف سے ان ریٹیلرز کیخلاف مقدمات درج ہونے پر پورا ضلع احتجاج پر چلا گیا۔ غریب لوگوں کی رقم سے ایک دوکاندار 60 سے 70 ہزار کی دہاڑی لگا رہا ہے اور چند سالوں میں کروڑوں روپے کہ جائیدادیں بنالی ہے

جو عورت ان کو پیسے نہ دے اسکے انگوٹھے ”میچ“ نہیں کرتے کا کہہ کر بھگا دیا جاتا ہے۔ چٹی دینے والی خواتین کو پیسے مل جاتے ہیں۔ غریب لوگوں کے احتجاج پر بھی ان کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے چاچا گامن‘چاچا رحمتے اور اہل علاقہ نے وزیراعظم پاکستان اور کمشنر بہاولپور‘ڈی سی رحیم یارخان سے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ان کرپٹ دوکانداروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور جتنی انہوں نے غریبوں سے کٹوتیاں کیں ہیں وہ انکو واپس کرائی جائیں اور قانون کے مطابق چھاپہ مار کر ان کی کرپشن پکڑی جائے اور ان کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button