بے گھر لوگوں کے لئے پاکستان کا پہلا اور منفرد”اپنی زمین، اپناگھر“پروگرام
ایک اور وعدے کی تکمیل…… ایک اور خواب کی حقیقت
بے گھر لوگوں کے لئے پاکستان کا پہلا اور منفرد”اپنی زمین، اپناگھر“پروگرام
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“پروگرام کی قرعہ اندازی کا آغاز کیا

قائد محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی درخواست پر بٹن دبا کر”اپنی زمین، اپناگھر“کا ڈیجیٹل افتتاح کیا
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے سکیم کا باضابطہ آغاز کیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ”اپنی زمین، اپناگھر“ کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغاز کیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد پیش کی
”مبارک ہو،قرعہ اندازی میں مفت پلاٹ نکل آیا ہے“، قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف نے رخسانہ بی بی سے ٹیلی فون پر مبارکباد دی
رخسانہ بی بی کی قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے دعائیں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاولپور کی تحصیل منڈی یزمان کی میرومائی کا پلاٹ نکلنے پر فون کیا، قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے بات چیت
میرو مائی کے شوہر رمیش لال قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فون آنے پر خوشی سے نہال
”مجھے جانتے ہیں؟“ ”پوچھنے کی بات نہیں“،”آپ ہمارے سب سے بڑے قومی لیڈر ہیں“۔ قائد محمد نواز شریف سے رمیش لال سے بات چیت
قائد محمد نواز شریف کی”اپنی زمین، اپنا گھر“پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے لئے تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مریم نواز شریف

تین مرلہ کا پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف
تین مرلہ کا مفت پلاٹ حاصل کرنے والے گھر بنانے کے لئے 15لاکھ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف
15لاکھ قرض نو سال میں 14ہزار ماہانہ آسان قسط میں ادا کرنا ہے۔ مریم نوا زشریف
کھوکھلے نعرے نہیں وعدوں کی حقیقی تعبیر پیش کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“پر تفصیلی بریفنگ دی
پنجاب بھر کے 19اضلاع کی 23ہاؤسنگ سکیموں میں 2ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ مل گئے
جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد257، لودھراں میں 219 نادار افراد کو پلاٹ مل گئے
ضلع اوکاڑہ کے 130 لیہ55، بھکر52، ساہیوال کی 33 اور سرگودھا کے 25 افراد کو پہلے مرحلے میں پلاٹ مل گئے
ضلع خوشاب میں 24،بہاولنگر20، منڈی بہاؤالدین 17، راجن پور میں 15 اور اٹک میں 11 خوش نصیب پلاٹ کے حقدار
ضلع گجرات8، بہاولپور7، جھنگ اور وہاڑی میں چار چار اور چنیوٹ کے 2 درخواست دہندگان کو پلاٹ مل گئے
”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا گیا
”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام میں 4لاکھ 83ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی
پہلے فیز کے لئے2 لاکھ 57ہزار سے زائد درخواستیں موصول
”اپنی زمین، اپناگھر“پروگرام کے لئے اپلائی کرنے والوں کی نادرا ر ڈسٹرکٹ فیلڈ سٹاف کے ذریعے سکریننگ اور تصدیق کرائی گئی
ڈسٹرکٹ اسکروٹنی کمیٹی نے 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کا اہل قرار دیا
صوبہ بھر میں 18لاکھ سے زائد لوگوں نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایپ استعمال کی، 9لاکھ 70ہزار افراد رجسٹرڈ
”اپنی چھت، اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار لوگوں کو 145 ارب روپے کے قرض مل گئے




