رحیم یارخان : بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے,شاہد عمران سنگھیڑا
رحیم یارخان : انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا نے کہا ہے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے ٹریف قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکے ٹریفک ویژن بااختیار نوجوان محفوظ پنجاب کے تحت اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیرکے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا اور پمفلٹس تقسیم کیے۔
لیکچر میں کم عمر ڈرائیورز کے لئے جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ،ہیلمٹ کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا،
جبکہ طلبہ کو تیز رفتاری، ون ویلنگ، رانگ پارکنگ، ون وے خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال سے منع کیا گیا۔
انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ پرنسپل شاہد سلیم صاحب سے ملاقات کر کے طلباء کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں CNG/LPG سلنڈر کے استعمال پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی






