گھریلو حالات سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے موت کو گلے لگا لیا
رحیم یار خان : گھریلو حالات سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

چک 88 کے رہائشی 22 سالہ تنویر جی اور اس کی 20 سالہ اہلیہ تارا مائی نے گھریلومالی مشکلات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس دونوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دونوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔




