تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

خواجہ فرید یونیورسٹی میں میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور پاکستان نیوی کے کردار پر آگاہی سیمینار

رحیم یارخان : خواجہ فرید یونیورسٹی میں میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور پاکستان نیوی کے کردار پر آگاہی سیمینار
رحیم یار خان، 6 اکتوبر 2026: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT) میں ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے زیرِ اہتمام
ORIC Leadership Lecture Series
کے تحت
“Significance of Maritime Sector and Role of Pakistan Navy”
کے موضوع پر ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

Khwaja Fareed University
Khwaja Fareed University

سیمینار کے مہمانِ خصوصی کمانڈر طیب ودود TI(M)، پاکستان نیوی تھے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت، ملکی اسٹریٹیجک و معاشی ضروریات اور سمندری وسائل کے تحفظ و ترقی میں پاکستان نیوی کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
کموڈور طیب ودود نے طلبہ کو بتایا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور طویل ساحلی پٹی ملک کے لیے وسیع میری ٹائم امکانات رکھتی ہے،

جبکہ قومی معیشت، تجارت، سمندری وسائل اور ملکی سلامتی کے تناظر میں میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو میری ٹائم شعبے میں موجود مواقع اور پاکستان نیوی میں پیشہ ورانہ کیریئر کے امکانات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان نیوی رحیم یار خان سنٹر کے ریکروٹمنٹ انچارج لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار انجم اور پاکستان نیوی کے افسران نے سیشن میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن سنٹر ڈاکٹر سیف الرحمن اور ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف ہیومنیٹیز اینڈ آرٹس ڈاکٹر محمد انور فاروق سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سیشن کے دوران طلبہ نے میری ٹائم سیکٹر، پاکستان نیوی کے کردار، کیریئر کے مواقع اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری سووینئرز پیش کیے گئے،

جبکہ پاکستان نیوی کے افسران کی جانب سے وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان کو بھی یادگاری سووینئر اور کتاب پیش کی گئی۔

جبکہ سیمینار میں شریک فیکلٹی ممبران اور طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے آگاہی سیشنز طلبہ کو قومی و عالمی سطح پر اہم شعبہ جات، قومی سلامتی اور مستقبل کے کیریئر کے مواقع سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اک نظر

Back to top button