رحیم یارخان: سائبر کرائم ونگ کا موبلنک فرنچائز پر چھاپہ جعلی انگوٹھے پرنٹ برآمد
سائبر کرائم ونگ کا رحیم یار خان کے علاقے خان بیلہ میں نجی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ,بھاری مقدار میں جعلی سمیں,
جعلی انگوٹھے برآمد, 2 افراد گرفتار ,ٹھل حمزہ سے بھی 1 گرفتار 1 فرار,سمیں دہشت گردی, جعلی فون کالوں اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی ہاشمی,
جعلی انگوٹھے برآمد, 2 افراد گرفتار ,ٹھل حمزہ سے بھی 1 گرفتار 1 فرار,سمیں دہشت گردی, جعلی فون کالوں اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی ہاشمی,
اسسٹنٹ ڈائریکٹر FIA ملتان محمد علی ہاشمی کی قیادت میں FIA کی خصوصی ٹیم نے خان بیلہ شہر میں قومی شاہراہ پر موجود فرنچائز پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی سمیں اور جعلی انگوٹھے برآمد کر لیے اور گروہ کے 2 اراکین سجاد احمد ولد فیض احمد, محمد اصغر ولد غلام دین کو موقع پر پکڑ لیا.
سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے دوسری کاروائی ٹھل حمزہ میں کی جہاں سے مستقیم ولد ریاض احمد پکڑا گیا اور اسکا ایک ساتھی فرار ہو گیا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر FIA محمد علی ہاشمی کے مطابق خفیہ اطلاع و تحقیقات کے بعد فرنچائز پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے یہ سمیں دہشت گردی, سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے اور جعلی کالوں کے لیے استعمال ہوتی تھیں گرفتار ملزمان کے خلاف FIA ملتان میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے دوران کاروائی خان بیلہ اور ترنڈہ محمد پناہ پولیس کی بھاری نفری بھی امداد کے لیے ساتھ تھی