کیفین کے زیادہ استعمال سے بینائی متاثر ہوسکتی ہے، تحقیق
رحیم یارخان : ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ خوراک اور جینیاتی ردعمل کے نتیجے میں گلوکوما کی کیفیت پر مبنی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
آنکھوں پر پڑنے والے اس دباؤ کے نتیجے میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ایچن اسکول آف میڈیسن ماؤنٹ سینائی نیویارک میں کی گئی اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ مریض جن کے خاندان میں گلوکوما کی ہسٹری ہو،
یعنی جینیاتی طور پر گلوکوما کی بیماری خاندان سے منتقل ہونے کا خدشہ ہو انھیں کیفین والے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
محققین کے مطابق کیونکہ کیفین کے استعمال سے ان میں نابیناپن کے خطرات تین گنا تک بڑھ سکتے ہیں۔ اس تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج جرنل اوپتھلمولوجی میں شائع ہوئی ہے۔