انسٹاگرام کے مقابلے میں روس نے نئی ایپ متعارف کروادی

روس نے فوٹو اپلوڈنگ ایپ انسٹاگرام کے مقابلے میں اپنی نئی سروس ’روس گرام‘ متعارف کروادی، جو 28 مارچ سے فعال ہوجائے گی۔

روسی ٹیک انٹر پرینیورز انسٹاگرام کی طرف سے چھوڑے گئے خلا کو پُر کرنے میں مدد کے لیے مقامی مارکیٹ میں تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، جسے روسی حکام کی جانب سے ایک ہفتے قبل بلاک کردیا گیا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق روس گرام ایپ میں کراؤڈ فنڈنگ ​​اور کچھ مواد کے لیے بامعاوضہ رسائی سمیت کئی فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

روس کے مواصلات ریگولیٹر روسکومنذدور نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرنے والی پوسٹوں کو اجازت دینے کی ہدایت کرنے پر انسٹاگرام کو پیر سے بلاک کر دیا تھا۔ جس کے باعث روسیوں کو مقامی سطح پر نیا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے سوشل نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام پر روسی شہریوں کے خلاف تشدد کی کالز پر مشتمل معلومات کو پوسٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے اقدام پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹر ایڈم موسیری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ روسی پابندی سے 8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے کیونکہ روس کے 80 فیصد بیرون ملک مقیم لوگ انسٹا گرام اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں۔

instagram update

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button