fbpx

انتظار کی گھڑیاں ختم واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

انتظار کی گھڑیاں ختم واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

رحیم یارخان (ویب ڈیسک )واٹس ایپ کی ہر اپ ڈیٹ کے ساتھ اس میں نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عموماً اپ ڈیٹس آنے سے پہلے ہی ان کے متعلق معلومات افشا ہو جاتی ہیں۔

اس وقت پیغام بھیجنے والی دیگر ایپس میں ایک فیچر موجود ہے جو واٹس ایپ میں نہیں تھا اور جس کا اسے استعمال کرنے والے شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ فیچر ایک ہی ایپ کو مختلف ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنا ہے۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ میں اس حوالے سے کام ہو رہا ہے اور بہت جلد یہ فیچر بھی اس مقبول ایپ کا حصہ بن جائے گا۔

اب تک واٹس ایپ ایک ڈیوائس پر صرف ایک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگلی اپ ڈیٹ میں متوقع طور پر یہ رکاوٹ بھی دور کر دی جائے گی۔

یہ اپ ڈیٹ کب آئے گی؟ اس حوالے سے کافی گفتگو چل رہی ہے لیکن ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ٹویٹ کے مطابق یہ بہت جلد صارفین کو میسر ہو گی۔

ٹویٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نئے فیچر کو اندرونی طور پر ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ بہت جلد صارفین کو یہ اہم ترین سہولت میسر آ جائے گی۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر بھی بتائے گا کہ ایک اکاؤنٹ کے ساتھ کون کون سی ڈیوائسز جڑی ہوئی ہیں اور صارف کو ان ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ کرنے کا اختیار بھی موجود ہو گا۔

ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ کیا نئی اپ ڈیٹ میں لوگوں کو ایک پرائمری ڈیوائس منتخب کرنے کا اختیار ہو گا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close