موبائل چارجر پر موجود 4 نشانوں کے پیچھے چھپے راز کیا ہیں؟
دور جدید میں ہم سب ہی موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں اور ان کو چارج بھی کرتے ہیں مگر چارجر پر بنے ہوئے منفرد سائن کے بارے میں علم نہیں ہے۔
موبائل فونز کے چارجر پر کچھ منفرد سائن بنے ہوتے ہیں جیسا کہ اسکوائر ، وی کا نشان ، گھر کا نشان اور کچرے کے ڈبے والا نشان ، یہ تمام نشانات کے مختلف مطلب ہیں جو ہم میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔
آج ہم انہی نشانات سے متعلق بتائیں گے۔
اسکوائر:
یہ نشان جو آریجنل چارجرز پر دیکھا جا سکتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ یعنی کہ وہ شخص جو یہ استعمال کر رہا ہے وہ مکمل طور پر محفوظ ہے ، اس کے استعمال سے اس کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہو گا ، یہاں نقصان سے مراد کرنٹ لگنے کا خطرہ ہے جس سے صارف محفوظ ہو گا۔
وی کا نشان:
یہ وی کا نشان اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ اس چارجر کی پاور سپلائی ایفیشنسی بہتر ہے جبکہ یہ وی کا نشان انگریزی حرف نہیں ہے بلکہ رومن گنتی کا 5 ہے۔
گھر کا نشان:
چارجرز پر بنا ہوا یہ گھر کا نشان بتاتا ہے کہ یہ آپ صرف کم وولٹیج والی جگہ پر ہی استعمال کر سکتے ہیں اگر ہائی وولٹیج یا ہائی کرنٹ کے سوکٹ میں چارجر کو لگائیں گے تو موبائل اور چارجر دونوں کا نقصان ہو گا۔
کچرے کے ڈبے والا نشان:
یہ نشان بہت سی الیکڑانک اشیاء پر بنا ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب یہ چیز خراب ہو تو آپ اس کو کوڑا دان میں نہیں پھینکیں بلکہ کمپنی کو واپس کر دیں۔