پنجاب کلچر ڈے,زبیر دریشک نے پنجابی پگڑی/طرہ پہن کر اس روز کا آغاز کیا
بہاولپور:حکومت پنجاب کی جانب سے ایک احسن اقدام 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے کا درجہ دے دیا گیا۔
ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے پنجابی پگڑی/طرہ پہن کر اس روز کا آغاز کیا۔آر پی او نے کہا کہ زندہ قومیں میں ہمیشہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں اپنی روایات کو ساتھ لے کر چلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 مارچ پنجابی مہینےچتر کا پہلا دن ہے جو کہ موسم بہار کی علامت ہے۔پنجاب کلچر ڈے کو منانے کے ساتھ ساتھ موسم بہار کو خوش آمدید کہتے ہوئے پورے ریجن میں ہم شجرکاری کا آغاز بھی کر چکے ہیں اور تینوں اضلاع کی پولیس اس شجرکاری مہم میں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔
صوبہ پنجاب میں رہنے والے شہریوں کے لیے یہ ایک اہم دن ہے اور کئی سالوں بعد یہ دن سرکاری طور پر منایا جارہا ہے۔ریجن بہاول پور کے معزز شہری پولیس کو غم ،خوشی اور ہر تہوار پر اپنے ساتھ کھڑا پائے گی۔ آر پی او نے کہا کہ یوم ثقافت پنجاب منانے کا مقصد تمام پنجابی بھائیوں اور پاکستانیوں کو امن و آشتی کا پیغام دینا ہے۔اپنےکلچر،روایات اور تہذیب و تمدن کو ساتھ لے کر چلنا ایک اعلی ظرفی کا نشان ہے۔
punjab culture day