قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے، قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:عثمان بزدار
ہم نے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے،23 مارچ 1940 والے جذبے کو اپنا کر وطن کو آگے لے کر جائینگے
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی۔ آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔

بحیثیت قوم ہم قائداعظمؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔

23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا،پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر الگ وطن کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔

برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے –

اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔

23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔

بہاول پور::یوم پاکستان اس عظیم دِن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیاکے مسلمانوں نے ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرُ عزم فیصلہ کیا تھا۔

آج ہی کے دِن لاہور کے تاریخی اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں وہ تاریخ ساز قرار داد منظور کی جس نے منزل کا واضح شعور دیا اور صرف 7سال بعد پاکستان وجود میں آگیا۔ یہ وہ منزل تھی جس کا تصور علامہ اقبال نے 1930ء میں پیش کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پراسیکیوٹرجنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم 23/مارچ کا دن یوم پاکستان کے طو رپر منا رہے ہیں۔ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کی صورت گری کے لیے غور و فکر کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے ہم ایک زندہ اور پر عزم قوم کے طو رپر اقبال اور قائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنائیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ وطن عزیز میں انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button