fbpx

ریسکیو 1122کے تمام سٹاف نے یوم پاکستان ملی جوش وجذبہ سے منایا

# Rescue 1122 Rahim yar khan

رحیم یارخان ( ترجمان عدنان شبیر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے یوم پاکستان کی منعقدہ تقریب میں ریسکیورز سے اپنے خطاب میں کہا کہ23مارچ 1940میں قرار داد پاکستان پیش کی گئی جس کی بنیاد پر مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصول ممکن ہوا ۔
اس لیے ہر سال کی 23مارچ کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر قرار داد پاکستان کی یاد میں اس دن کو یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں پاکستان کی تمام فورسز،سروسز،تعلیمی ادارے اور خاص طور پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کر کے عوام میں جذبہ حب الوطنی کو اُجاگر کردیتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان پر تمام ریسکیورز نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور پاکستانی پرچم کشائی پر ریسکیورز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور بہترین پیشہ وارانہ اندازمیںمارچ پاسٹ پیش کیااور ان تقاریب کے دوران ریسکیو 1122کے تمام شعبوں کے ریسکیورز نے ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر کی زیر نگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں دن کا آغاز ریسکیو مارچ پاسٹ سے ہوا ،رحیم یارخان میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان ،صادق آباد میں ریسکیو تحصیل انچارج عاشق محمود،خان پور میں ریسکیو تحصیل انچارج عدیل غفاراورلیاقت پور میں ریسکیو تحصیل انچارج عمران ساجدکی سربراہی میں تمام ریسکیورز نے ریسکیو مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اور ملک کی سلامتی ،ترقی،امن و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔ شیخ خلیفہ پبلک سکول میںہونے والی تما م تقاریب میں ریسکیو 1122کے پیرا میڈیکل سٹاف،فائر ریسکیورز،جدید آلات ،ایمبولینسوں اور فائر وہیکلز کے ساتھ تین ٹیمیں تعینات رہیں،یوم پاکستان پر بہترین سرگرمیاں سرانجام دینے پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستاربابر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔اس ایونٹ کے سپروائزرایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان،ایونٹ کوارڈینیٹرکنٹرول روم انچارج شہباز نادراور اسٹیشن کوارڈینیٹر شہزادہ محمد اقبال تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر کے احکامات کے مطابق تینوں ٹیمیں متعلقہ مقام پر صبح 6بجے تعینات کی گئیں جوکہ تمام تقاریب کے اختتام تک ایمرجنسی کور فراہم کرتی رہیں۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ تمام تقاریب اور دن پرُامن طریقے سے گذرا اور تمام ریسکیورز نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ریسکیو رز کی ان پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جو کہ عام تعطیل کے باورجود اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔

# Rescue 1122 Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »