موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی کار سے ولایتی شراب برآمد
رحیم یارخان:موٹروے پولیس کی ایم فائیو پر بڑی کارروائی‘ مشکوک کار سے ولایتی شراب کی بڑی کھیپ برآمدکرلی‘ بین الصوبائی منشیات سمگلرکار سمیت گرفتار‘ ملزم شراب کی سپلائی لے کر سکھر سے ملتان جارہا تھا۔
گزشتہ روز موٹر وے پولیس نے ایم فائیو پرترنڈہ انٹرچینج کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے کار کے ذریعے ولایتی شراب کی بڑی کھیپ سکھر سے ملتان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ موٹر وے پولیس نے مشکوک کارکوروک کر اس میں موجود ولایتی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمدکرکے شعبان نامی بین الصوبائی سمگلرکو کارسمیت گرفتارکرکے کارروائی شروع کردی