بہاولپور آرٹس کونسل یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز سے منانے کا اعلان

رحیم یارخان :بہاول پور:بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریبات ملی جوش و جذبے اور بھرپور ولولے کے ساتھ ساتھ کوویڈ 19 کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے منائی جائیں گی۔

بہاولپور آرٹس کونسل اپنی روایات پر قائم امسال بھی متعدد رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کرے گا جن میں سے بیشتر تقاریب آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم و ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی نے بہاولپور آرٹس کونسل میں یوم آزادی تقریبات کے شیڈول کی حتمی منظوری کے موقع پر کیا۔

اجلاس میں پروگرام آفیسر ذکاء اللہ،کمیونیکیشن و مارکیٹنگ آفیسر مہ جبین طاہر و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ہفتہ آزادی تقریبات کا آغاز بچوں و بڑوں کے درمیان آن لائن ملی نغموں کے مقابلہ سے کیا جائے گا۔

اس مقابلہ کے لیے دو کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ پہلی کیٹگری 5 تا 15 سال اور دوسری 16 تا 36 سال پر مشتمل ہو گی جس میں ہر بچہ/ ہر امیدوار اپنے مختصر تعارف کے ساتھ ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر سینڈ کرے گا۔

اس مقابلہ کے  نتائج کا اعلان 6 اگست جبکہ جیتنے والے امیدواروں کو انعامات 14 اگست کو دیئے جائیں گے۔ بہاولپور آرٹس کونسل کے دوسرے پروگرام میں آن لائن میوزیکل کنسرٹ 8 اگست رات نو بجے بہاولپور آرٹس کونسل کے فیس بک پیج پر لائیو دکھایا جائے گا۔

سرسبز پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے 9 اگست کو وسیع پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ دو قومی نظریہ کے حصول اور حصول پاکستان کے لیے ہمارے قومی ہیروز اور بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کو یاد کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن سمینار 11 اگست دن گیارہ بجے منعقد کیا جائے گا۔

بہاولپور میوزیم و بہاولپور آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے بہاولپور میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں (12 تا 14 اگست)روشنی کا سفر کے عنوان سے تین روزہ تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ نمائش تحریک پاکستان کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرے گی۔

13 اگست کو آرٹس کونسل کی عمارت کو چراغاں کیا جائے گا اور اگلے دن تقریب پرچم کشائی منعقد کی جائے گی اور اس دن کی مناسبت سے فلیوٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آن لائن منعقد ہونے والی تمام سرگرمیاں بہاولپور آرٹس کونسل کے فیس بک پیج پر لائیو اور پھر یو ٹیوب چینل پر بھی چلائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »