رحیم یارخان میں خاتون وکیل کی گاڑی چوری،ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ
رحیم یارخان : خاتون وکیل کی گاڑی کی برآمدگی میں پولیس کی سست روری پر خاتون وکیل کی وکلا ءکے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس ،
ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن کی معطلی ،وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سینئر وکیل میڈم شمسہ کنول کے چیئرمین محمڈن لائیرز وموومنٹ سید محمد باہوشاہ ودیگر خاتون وکلاءسابق نائب صدوررخسانہ پیا ،یاسمین ہارون ،کوثر عزیز ودیگر وکلاءکے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوجوڈیشل کمپلکس سے 8جنوری کو اس کی سوزکی آلٹو گاڑی چوری ہو گئی تھی
جس کی ایف آئی آرنمبری 196/21تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج کروائی اورکمپیوٹر اراضی سنٹر کے سی سی ٹی کیمروں سے نامعلوم ملزمان کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے ہوئے کی ویڈیو بھی ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن شبیر جھوروڑاورتفشیشی ظہر الدین بابر کودیکھائی لیکن ڈیڑھ ماہ گزرجانے پر بھی پولیس نے ابھی تک میری گاڑی کے ملزمان کو ٹریس نہیں کیا
انہوں نے کہا کہ احاطہ عدالت میں پولیس کی سیکورٹی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے وکلاءسمیت عدالت میں آنے والے سائلین بھی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ،
چیئرمین محمڈن لائرز موومنٹ سید محمد باہو شاہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا وکلاءکے ساتھ عدم تعاون کا رویہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عام آدمی کے ساتھ پولیس والے کیا رویہ رکھتے ہونگے انہو ں نے کہا کہ اگر پولیس نے جلد ازجلد گاڑی برآمدنہ کی گئی تو وکلا ءڈی پی او آفس کے باہر دھرنہ دیا جائے گا،
میڈم شمسہ کنول نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن جھوروڑاورتفشیشی ظہر الدین بابرکو فوری طورپر معطل کیا جائے اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورآئی جی پنجاب انعام غنی سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کمیونٹی سے نعیم مہاندرہ اورمظہر اقبال چٹھہ نے کہا کہ( ڈی بی سی)گاڑی چوری کی ریکوری میں پولیس کی سست روی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے
اگر پولیس نے ریکوری نہ کروائی تو آئندہ کا لائحہ عمل اپنا جائے گا اوراحتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا ،
پریس کانفرنس میںسابق صدر بار صادق آباد اکرم چوہدری ، سید مدثر شاہ،ملک عارف اعوان ،گل محمد شاہد مستوئی،محمد یامین، حسن معاویہ بلوچ،میڈیم انیتہ مرتضیٰ چاچڑ،میڈیم گلناز،زہرہ ظفر،حیرا یوسف سمیت دیگر موجود تھے۔