رحیم یارخان :ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا

رحیم یار خان : ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا ماڈل تھانہ اقبا ل آباد کی حدود میں پچھلے چار روز میں ڈکیٹی کی چار وارداتیں ہو چکی ہیں عوام میں خوف و حراس دکاندار گھروں میں چھپ کر بیٹھ گئے پولیس صرف کاغذی کارروائی تک محدود اہل علاقہ سراپا احتجاج ڈی پی او رحیم یارخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود گزشتہ چار روز میں چار ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں گزشتہ روز شیخ واہن میں کھاد اور سپرے ڈیلر ذاکر حسین کے پاس 3مسلح نقاب پوشوں نےاسلحہ کے زور رقم طلب کی جس پر مزاحمت کرتے ہوۓ ذاکر حسین نے شور مچا دیا تو ڈاکوؤں نے دکان مالک پر سیدھے فائر کھول دئیے

جو مزکورہ دکاندار کے پاؤں میں زمین پر لگے دکاندار گرپڑا تو اتنے میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوۓ فرار اپنے موٹر سائیکل پر فرارہو گئے۔اور ماڈل تھانہ اقبال آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔

اس سے پہلے بھی شیخواہن میں گزشتہ سے پیوستہ روز تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تاجر شبیر سولنگی سے نقدی موٹر سائیکل سے محروم کر دیا تھا۔

تنویر احمد نامی شخص سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی ایک لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہو گئے تھے۔

اسی طرح دیگر شہری لٹ چکے ہیں مسلسل ورداتوں سے دوکانداروں میں خوف ہراس پایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

دوسری طرف صدر سرکل تھانوں کی پولیس تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور متعلقہ پولیس صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے عوام رات کو جاگ جاگ کر گزارنے لگے

ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود میں گشت کا نظام بلکل نا ہونے کے برابر ہے اہل علاقہ نے اعلی حکام آئی جی پنجاب آر پی او بہاول پور سردار محمد زبیر احمد دریشک ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button