رحیم یارخان میں نوسر باز خواتین کا گروہ

رحیم یارخان :صراف کی آنکھوں میں دھول جھونک کرطلائی بالیاں چرا کرفرار ہونے والی دوخواتین رنگے ہاتھوں گرفتار‘کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے‘ خواتین پر مشتمل گروہ سرگرم ہے پولیس ذرائع‘


صدر بازارمیں واقع صراف کی دکان پر دوخواتین خریداری کیلئے آئیں اورصراف کی آنکھوں میں دھول جھونک کر طلائی بالیاں چراکرفرارہورہی تھیں کہ اسی دوران دکاندار نے ساتھی دکانداروں کی مدد سے دونوں خواتین کورنگے ہاتھوں پکڑکران سے چرائی گئی طلائی بالیاں برآمدکرلی‘

بعدازاں رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی دونوں خواتین کو پولیس کے حوالے کریا گیا‘

اس سلسلہ میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی6رکنی خواتین کا گروہ بازاروں میں سرگرم ہے دیگرخواتین کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button