رحیم یارخان میں اصلی پولیس نے جعلی پولیس کو پکڑ لیا

رحیم یارخان:پولیس کی فوری کارروائی باوردی جعلی پولیس اہلکار گرفتار مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ شیدانی جام احسان الہی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تنویر احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر علاقہ میں گشت پر مامور تھا کہ اسی دوران اسے اطلاع ملی کہ ظفر آباد اڈا پر ایک شخص جو کہ پولیس کی وردی پہنے ہوئے ہے اور اس کے پاس پسٹل بھی موجود ہے
جس پر اے ایس آئی تنویر احمد نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اسے قابو کر کے اسلحہ قبضہ میں لے لیا جس نے اپنا نام محمد عمر بتایا اور کہا کہ وہ تھانہ ظاہر پیر میں رضا کار ہے

جس پر تھانہ ظاہر پیر رابطہ کر کے پڑتال کی گئی تو محرر تھانہ نے اس نام کے کسی بھی رضا کار کی تھانہ میں موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر اسے باضابطہ گرفتار کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تھانہ اے ڈویژن پولیس نے دو ون ویلرز کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویژن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد حسین گشت پر مامور تھے کہ اس دوران دو جوشیلے نوجوان شاہراہ عام پر موٹر سائیکل پر خطرناک حالت میں ون ویلنگ کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں پولیس پارٹی نے روک لیا اور جس پر انہون نے اپنے نام ہارون عارف راجپوت اور عبداللہ نصیر رندھاوا بتایا جو کہ چیک 172 این پی کے رہائشی پائے گئے پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر ان کا موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں باضابطہ گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ افراد سے لڑنے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ ان کی ہر ممکن اور ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران  فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے  جرات اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کی گرفتاری ممکن بنانے کی کامیاب کوشش کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے میں کانسٹیبل محمد مظفر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ محمد مظفر جیسے ذمہ دار، فرض شناس اور بہادر اہلکار پولیس فورس کا فخر اور ہمارے ہیروز ہیں ان کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے،

میری جتنی بھی پولیس فورس اس وقت ضلع کے چپہ چپہ پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہی ہے ہمارے لیے قابل قدر ہیں، ہم پولیس والے اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کو امن وامان، چین اور سکون دینے کے لیے آخری حد تک جاتے ہیں جس کی محمد مظفر ایک مثال ہے،

انہوں نے کہا کہ اللہ پولیس فورس کے ہر ہر جوان کو اپنی حفظ امان میں رکھے اور بہتر خدمات کی توفیق عطا فرمائے رکھے۔

سٹی سرکل پولیس نے 7 جرائم پیشہ گینگز سمیت 355 مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے 1 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ سی آئی اے سٹی سرکل کی کارکردگی بھی نمایان رہی۔ ایک کار،، موٹر سائیکل رکشہ،52 موٹر سائیکلیں، ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئیں،

پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی قیادت میں 24 گھنٹے متحرک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان نے ایس ایچ اوز اے ڈویژن فرحان خان، بی ڈویژن رانا شفاقت علی منج، سی ڈویژن غلام محی الدین، ائیر پورٹ مزمل اسحاق اور تاجر رہنماء چوہدری اکبر علی شاہین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن فرحان خان اور ان کی ٹیم نے  4 خطرناک جرائم پیشہ گنگز جن میں جواد گینگ، لعل ڈینو گینگ، فیض عرف فیضوگینگ اور تاشفین گینگزشامل ہیں کو گرفتار کیا جو کہ ضلع پولیس کے درجنوں مقدمات کے ریکارڈی تھے

جن کے ممبران کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی تھا پولیس نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انہیں گرفتار کیا اور ان سے عوام کے لوٹے ہوئے لاکھوں روپے وصول کر کے واپس لوٹائے گئے،

جبکہ ان سے کار ٹیوٹا کرولا، موٹر سائیکلیں، ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا اور انہیں چالان عدالت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔ جبکہ 176 مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری سے 23 موٹر سائیکلوں کی ریکوری سمیت 60 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے،

دیگر کارروائیوں میں 4 پسٹل 30 بور 16 روند، 45 لیٹر شراب، 20 بوتل ولائتی شراب، 46 کپی شراب اور 4 کلو 850 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح  ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن شفاقت علی اور اس کی ٹیم نے61 مجرمان اشتہاری 10 عدالتی مفرور و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ  11 موٹر سائیکلوں سمیت 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے،

ملزمان سے 7 پسٹل 30 بور، 85 لیٹر شراب، 17 بوتل ولائتی شراب،  91 بوتل کپی شراب، اور 4 کلو 395 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن غلام محی الدین اور ان کی ٹیم نے بھی گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران 74 مجرمان اشتہاری 9 عدالتی مفروران سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے عوام کی چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں، ایک موٹر سائیکل رکشہ اور 1 لاکھ 35 ہزار روپے کا ما ل مسروقہ برآمد کیا، اس دوران 2 پسٹل 30 بور، ایک پستول 12 بور، 160 لیٹر شراب، 2 کلو 420 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ مزمل اسحاق اور ان کی ٹیم نے تین کریمینل گینگزعابد کنٹرول شیڈ گینگ، شانا گوپانگ گینگ، منیرا سومرو موٹر سائیکل گینگ  سمیت 34 مجرمان اشتہاری، ایک عدالتی مفرور و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ 12 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدگی کے ساتھ 1 لاکھ 67ہزار 900 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے، جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 1 رپیٹر،  1 رائفل 44 بور، 1 بندوق 12 بور، 1 پسٹل 9mm اور 8 پسٹل 30 بور اور ایک موزر اور متعدد روند و کارتوس برآمد کیے، اسی طرح منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 228 لیٹر شراب، 912 بوتل کپی شراب، 19 بوتل ولائتی شراب اور 5 کلو 10 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ  ایس ایچ او تھانہ آب حیات صبح صادق اور ان کی ٹیم نے 10 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 4 لاکھ 62 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد، ایک عدد رپیٹر، 58 لیٹر شراب، اور 850 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ جبکہ سی آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر  نے منشیات اور موٹر سائیکل گینگز کے خلاف بھی کامیاب کارروائیاں کیں جن میں 12 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button